پنجاب یونیورسٹی کے وفد کی ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 میں شرکت

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء) پنجاب یونیورسٹی کا چھ رکنی وفد جرمنی میںمنعقدہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 میں شرکت کر رہا ہے۔ وفد میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور بطور آفیشل شامل ہیں جبکہ ایتھلیٹکس کی دو کھلاڑی ندا کریم، ملالیکا شہزادی، سحر وائیں (جوڈو)، اریبہ جاوید (تائیکوانڈو) اور معظمہ حفیظ (تیراکی) بھی ایچ ای سی کے دستے کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شبیر سرور نے چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن کا وفد میں انٹروورسٹی اور قومی میڈل جیتنے والوں کو شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی حمایت پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یونیورسٹی کے کھیلوں کو منی اولمپکس سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان مقابلوں کے فاتح اولمپک کھلاڑی بن کر ابھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے 27 جولائی تک جاری رہیں گے۔