سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:28

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے محمد آصف اور حسنین اختر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ اور حسنین اختر نے انڈر-17 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،حسنین اختر کی انڈر-17 سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی نوجوان نسل کے لیے باعث فخر ہے۔

سپیکر نے دونوں کیوئسٹس کی شاندار کارکردگی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں عالمی سطح پر قومی پرچم بلند کرنے پر پوری قوم کو اپنے کیوئسٹس پر فخر ہے،ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نیکہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام سر بلند کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے سنوکر فیڈریشن، کوچز اور محمد آصف اور حسنین اختر کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔