بھٹو زرداری کا دنیائے اسنوکر میں پاکستان کا ایک ہی دن دو عالمی ٹائٹل جیتنے پر اظہار تشکر

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:28

بھٹو زرداری کا دنیائے اسنوکر میں پاکستان کا ایک ہی دن دو عالمی ٹائٹل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیائے اسنوکر میں پاکستان کا ایک ہی دن دو عالمی ٹائٹل جیتنے پر اظہار تشکر کیا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے محمد آصف اور کیوئسٹ محمد حسنین اختر کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے محمد آصف کو ’’آئی بی ایس ایف‘‘ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہراکر عالمی چیمپیئن بننے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے محمد حسنین اختر کو آئی بی ایس ایف انڈر 17 میں عالمی چیمپئن بننے پر شاباش دی ۔ انہوںنے کہاکہ محمد آصف اور محمد حسنین اختر کی محنت اور لگن دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی قابل تقلید مثال ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کے عزم و جذبے کو دیکھتے ہوئے حکومت کو کیو اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔