وزیراعلیٰ کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چمپئن بننے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:43

وزیراعلیٰ کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چمپئن بننے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایشین انڈر 16 والی بال چمپئن شپ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دفاعی چمپئن ایران کو شکست دینا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں دنیا کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔