
دسویں مرتبہ جرمنی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
اتوار 20 جولائی 2025 08:50
(جاری ہے)
یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے بیسل کے سینٹ جیکب پارک میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں 8 بار کی چیمپئن جرمنی اور فرانس کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت پر 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہار لیا گیا جس پر جرمنی کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر دسویں مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جرمنی کا سیمی فائنل میں مقابلہ سپین کی ویمنز فٹ بال ٹیم سے ہوگا اور یہ میچ 23 جولائی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ جرمنی کی ویمنز فٹ بال ٹیم سب سے زیادہ 8 مرتبہ بالترتیب 1989، 1991، 1995، 1997، 2001، 2005، 2009 اور 2013کا یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ 2022کے ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم رنراپ رہی تھی۔ \932مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی؛ بنگلہ دیش نے پاکستان کو با آسانی شکست دیدی
-
عماد وسیم سے مبینہ تعلقات کی افواہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کی تردید
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے معمولی ہدف دیدیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کا انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے 82لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
عماد وسیم کے افیئر کی افواہیں ازدواجی زندگی میں دراڑ کا باعث بن گئیں؟
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز منسوخ کیے جانے کا امکان
-
بھارت کی نئی سازش ،ایشیاء کپ کے بائیکاٹ کیلئے نئے بہانے تراشنے لگا
-
بھارتی ہٹ دھرمی، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء میں پاک بھارت مقابلہ منسوخ کر دیا گیا
-
وزیراعلیٰ کی پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم کو ایشین چمپئن بننے پر مبارکباد
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں
-
پاک بنگلادیش سیریز،ٹرافی رونمائی تقریب میں شیخ حسینہ کو ہٹانے کی تحریک کی جھلک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.