پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز منسوخ کیے جانے کا امکان

اتوار 20 جولائی 2025 11:15

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز منسوخ کیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) کے درمیان ڈیڈلاک سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز منسوخ کئے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی سالانہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی اور سی ڈبلیو آئی حکام کے درمیان ملاقات میں بریک تھرو نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ون ڈے سیریز کو ٹی 20میں نہ بدلنے کی ضد پر برقرار ہے، ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ کے باعث پی سی بی صرف ٹی 20سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔علاوہ ازیں پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کی جگہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز رواں سال 8 سے 12 اگست تک شیڈول ہے۔