چین کی اولمپک چیمپئن ژینگ کنوین کا کہنی کی سرجری کے بعد مستقبل میں مضبوط واپسی کے لئے ٹینس سے وقفہ

اتوار 20 جولائی 2025 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) چین کی نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن ژینگ کنوین اپنی دائیں کہنی کی سرجری کے بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور سے مختصر وقفہ لے رہی ہیں۔22 سالہ چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے اپنے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان کی دائیں کہنی کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور اب وہ صحت یابی کے عمدل سے گزر رہی ہیں۔

ژینگ کنوین نے لکھاکہ حالیہ تربیتی سیشنز اور مقابلوں کے دوران، میں اپنی دائیں کہنی میں درد سے مسلسل پریشان رہی ہوں۔اگرچہ میں نے کھیل جاری رکھی لیکن درد کا اثر برقرار رہا۔ موجودہ اولمپک چیمپئن نے وضاحت کی کہ کہنی کے ماہرین کی تشخیص کے بعد انہوں نے مجھے اور میری ٹیم کو مشورہ دیا کہ دائیں کہنی پر کم سے کم سرجری جلد از جلد کی جائے تاکہ اس مسئلے کو اچھی طرح سے حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ محتاط مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کی کہ مستقبل میں جلد از جلد مضبوط واپسی کے لیے سرجری بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دائی کہنی کی سرجری مکمل ہوگئی ہے اور بہت اچھی ہوگئی ہے اور میں اب بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہوں ۔ژینگ کنوین نے کہاکہ آنے والے وقت میں بہت جلد فٹنس مسائل سےنجات پاکر ٹینس کورٹس میں واپسی کی کوشش کروں گی ۔

ژینگ کنوین نے مزید کہا کہ یہ مختصر ایڈجسٹمنٹ مستقبل میں ایک مضبوط واپسی کے لیے ہے۔ ژینگ کنوین نے 2024 میں پیرس اولمپکس میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیتا تھا اور اسی سال اکتوبر میں جاپان میں پین پیسفک اوپن میں اپنے پانچ ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز میں سے آخری جیتا تھا ۔ژینگ کنوین نے کبھی کوئی گرینڈ سلام ٹائٹل نہیں جیتا، لیکن وہ 2024 کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچی تھی ، دو بار یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل اور رواں سال کے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی ۔رواں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن 24 اگست کو نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں شروع ہوگا۔\932