ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر اور احسن رمضان ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

منگل 22 جولائی 2025 17:40

ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر اور احسن رمضان ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اور ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں انڈر 21 میں حسنین اختر اور احسن رمضان ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ 6 ریڈ کے ایونٹ میں محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان نے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ہے۔بحرین میں آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اور ورلڈ انڈر 17 کے بعد ورلڈ انڈر 21 اور ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی پیش قدمی جاری ہے۔

ورلڈ انڈر 21 میں پاکستان کے حسنین اختر نے مسلسل تیسرا میچ بھی جیت لیا۔ حسنین اختر نے گروپ کے تیسرے میچ میں رومانیہ کے ڈیوڈ نسٹور کو تین۔ صفر سے شکست دی۔ گروپ کے تینوں میچز جیتنے کے بعد حسنین اختر انڈر 21 چیمپئن شپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچے اور براہ راست راؤنڈ آف 16 میں جگہ پکی کی۔

(جاری ہے)

ورلڈ انڈر 21 میں پاکستان کے دوسرے کھلاڑی احسن رمضان نے بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی، احسن رمضان نے آخری گروپ میچ میں شکست کے باوجود بھی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا، آخری گروپ میچ میں احسن رمضان کو ہانگ کانگ کے لنگئی ریان لی نے تین۔

ایک سے ہرایا۔ احسن رمضان ایونٹ کا راونڈ آف 32 کھیلیں گے۔دوسری جانب ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر میں تین پاکستانی پلیئر محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان راؤنڈ آف 32 میں پہنچے۔ تینوں پلیئرز نے گروپ کے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم 6 ریڈ میں شامل تیسرے کھلاڑی حسنین اختر ناک آؤٹ راؤنڈ تک نہ پہنچ سکے۔6 ریڈ ایونٹ کے آخری روز شاہد آفتاب اسکاٹ لینڈ کے آیان اقبال کو چار۔

ایک سے شکست دی، احسن رمضان کو بھارت کے پارس گپتا اور محمد آصف کو انڈیان کے آدیتیہ مہتا نے شکست دی، محمد حسنین کو سعودی عرب کے پلیئر نے آخری گروپ میچ میں شکست دی۔بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے مقابلوں میں پچھلے ہفتے حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 17 جبکہ محمد آصف نے ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔