Live Updates

نیلم ویلی میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کا آغاز

اتوار 3 اگست 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) نیلم ویلی کے علاقے کیل میں معرکۂ حق اور جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کا شاندار آغاز ہو گیا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

تقریبات کے ابتدائی دن مختلف کھیلوں ایتھلیٹکس، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

واضح رہے کہ یکم تا 14 اگست تک ویلی کے سکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے، کوئز، مصوری اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔اختتامی تقریب 13 اگست کو کیل میں ہو گی جس میں پولو کا فائنل، پیراگلائیڈنگ اور انعامات کی تقسیم شامل ہے۔یہ تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :