خرم نوازگنڈاپور کی ڈاکٹرسید عطا اللہ شاہ بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 6 اگست 2025 21:58

خرم نوازگنڈاپور کی  ڈاکٹرسید عطا اللہ شاہ بخاری کے انتقال پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے بدھ کے روز یہاں وفد کے ہمراہ مرکز اہلحدیث لاہور میں امیر متحدہ جمعیت اہلِ حدیث ڈاکٹر علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری سے ملاقات کی ۔خرم نواز گنڈاپور نے علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ اشفاق احمد چشتی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔خرم نواز گنڈاپور نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عطا اللہ شاہ بخاری مرحوم کی دینی،اخلاقی اور معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک با اخلاق اور مخلص انسان تھے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ملاقات میں شریک رہنمائوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی ۔ڈاکٹرسید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔