روسی صدر سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر

جمعرات 7 اگست 2025 17:23

روسی صدر  سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس ٹاک کے دوران یوکرین اور روس کے رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک اچھا موقع موجود ہے اور جلد ہی ملاقات ہو جائے گی۔ان کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ روسی صدر سے ملاقات کہاں پر ہو سکتی ہے۔یہ سابق صدر جو بائیڈن کی جنیوا میں اپنے ہم منصب سے جون 2021 میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلی امریکی اور روسی قیادت کی اعلیٰ سطحی ملاقات ہو گی۔