اکبرچوک پل سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق

جمعرات 7 اگست 2025 22:05

اکبرچوک پل سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)فیصل ٹائون اکبر چوک پل سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق ہو گئے۔بتایاگیا ہے کہ دلخراش حادثے میں 50سالہ عابدہ بانو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے شوہر محمد افضل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا کسی گاڑی کی ٹکر کا نتیجہ ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاشیں ورثا ء کے حوالے کر دیں ۔ ایدھی رضاکاروں نے لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی گھر سمن آباد منتقل کر دیں۔