سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق

جمعرات 7 اگست 2025 22:05

سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں اورقائمہ کمیٹیوں میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہوتی ہے جو پورے پی ایس ڈی پی کی نگرانی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ صبغت اللہ کیپی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں تکنیکی عملہ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندہ کو شامل کئے جانے سے متعلق ضمنی سوال پرسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو ان معاملات کا جائزہ لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہوتی ہے جوپورے پی ایس ڈی پی کی نگرانی کرتی ہے۔اس حوالے سے صاحبزادہ صبغت اللہ کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت پارلیمانی امورچوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ براہ راست پبلک فنانس منیجمنٹ ایکٹ کے تحت محکمیپراجیکٹ تیار کرتے ہیں اور پھرپراجیکٹ پلاننگ کیلئے بھجوائے جاتے ہیں ۔اس حوالے سے اگر کی رکن کو کوئی مشکل درپیش ہے تو وہ متعلقہ قائمہ کمیٹی میں معاملہ لے کر آئے جہاں ان کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔