وزیراعلی سندھ کا فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس،ریسکیو ٹیموں نےتمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا

جمعرات 7 اگست 2025 22:26

وزیراعلی سندھ کا فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس،ریسکیو ٹیموں نےتمام ملازمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو بچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کریں۔وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی جبکہ کمشنر کراچی کو آگ لگنے کی وجہ اور اس سے نمٹنے کی مکمل انکوائری کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ سے متاثرہ فیکٹری مالکان اور مزدوروں کو مکمل معاونٹ کی جائے ۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے اندر بہت سے ملازمین موجود تھے تاہم ریسکیو ٹیموں نے کامیابی سے تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیاہے،آگ لگنے والی گارمنٹ فیکٹری کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ریسکیو عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جس پر انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :