بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ

جمعرات 7 اگست 2025 22:30

بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور دہشت گردانہ حملے میں ایک میجر اور دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے میجر رضوان، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زراری نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔