قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری

جمعرات 7 اگست 2025 22:57

قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا۔قومی کرکٹرز کو اگست کے مہینے میں این او سی جاری کرنے کی پی سی بی نے فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

عماد وسیم اور محمد عامر کو دی ہنڈرڈ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے،شرجیل خان کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔نسیم شاہ محمد عامر افتخار احمد کو سی پی ایل کے لیے جبکہ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔