کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں،ارشد ندیم

جمعرات 7 اگست 2025 22:57

کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں،ارشد ندیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں ہو رہی ہے، اس کی تیاری کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ میں وہاں اچھا پرفارم کروں گا، فٹنس ابھی اچھی ہے، ری ہیب اچھا ہو گیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے تھرو کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے، میرے لیے دعا کریں تاکہ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

متعلقہ عنوان :