بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا،ذرائع بی ایچ ایف

جمعرات 7 اگست 2025 22:57

بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایشیا کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو دعوت دینے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا۔ذرائع بی ایچ ایف کے مطابق بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کو ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا، نہ تو ہاکی انڈیا اور نہ ہی اے ایچ ایف نے کوئی خط بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع بنگلا دیش ہاکی نے کہا کہ صورتِ حال سب کے سامنے ہیں، بنگلا دیش اسٹینڈ بائی ضرور ہے، اتنی جلد ٹیم بنانا اور تیاری کرنا آسان نہیں ہے، باضابطہ دعوت نامے کے بعد دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے بنگلا دیش کو دعوت نامہ بھیجنے کا دعوی کیا تھا، ہاکی انڈیا کے آفیشل نے پاکستان کے انکار اور بھارت کے سفر نہ کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی ہاکی انڈیا کے آفیشلز کے دعوں کو مسترد کر چکے ہیں۔