
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
ایگون کھاد فیکٹری میں پروسس کے بعد ایم او پی کوملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا
جمعرات 7 اگست 2025 23:02

(جاری ہے)
یہ ایک اعلی معیار کی کھاد ہے جو فصلوں کو بیماریوں اور کیڑوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ پروسیسنگ کے بعد تیار شدہ مصنوعات کو پیک کر کے پاکستان کے سرکاری و نجی خریداروں اور بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔
گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کے ایک اہلکار کے مطابق، ایگون اس وقت دو کھاد سے متعلقہ آپریشنز چلا رہی ہے۔ ایک تو پہلے سے جاری ہے جس میں پیک شدہ کھاد کی درآمد کی جاتی ہے، جسے دوبارہ پیک کر کے افغانستان اور دیگر بیرونی منڈیوں کو بھیجا جاتا ہے۔ دوسرا آپریشن اب شروع ہو رہا ہے، جس میں خام ایم او پی کا مقامی طور پر ہینڈلنگ اور پروسیسنگ شامل ہے۔سن 2025 میں ایگون کو دو بار پیک شدہ کھاد کی دو کھیپ موصول ہو چکی ہے۔ جون میں 20,000 میٹرک ٹن ڈائی-ایمونیم فاسفیٹ ( ڈی اے پی ) کا جہاز آیا، جبکہ سال کے شروع میں، 4 فروری کو MV Beyond نے 35,000 میٹرک ٹن ڈی اے پی فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق ایگون کی ترقی پر بات کرتے ہوئے شرجیل نے کہاہم گوادر کے نارتھ فری زون میں صنعتی ترقی کے پیش پیش ہیں۔ ایگون پاکستان کی پہلی جدید سہولیات والی فیکٹری ہے جو اعلی معیار کی سلفیٹ آف پوٹاش (ایس او پی)کھاد کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے، جو دانوں اور پاڈر کی شکل میں تیار کی جاتی ہے، اور اس کی سالانہ پیداواری گنجائش 20,000 میٹرک ٹن ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایگون ملک بھر میں اپنی لاجسٹکس نیٹ ورک بھی چلاتی ہے، جو درآمدات کی مثر ہینڈلنگ اور ملک گیر تقسیم کو ممکن بناتی ہے۔ کمپنی بڑے پیمانے پر تجارتی مال کی درآمد اور متعدد بین الاقوامی سپلائرز سے مصنوعات کی فراہمی کا انتظام کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
-
پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز
-
سیوریج کا گنداپانی ،رائے ونڈ شہر کی پہچان بن گیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نتھیا گلی ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ
-
وزیراعلی سندھ کا فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس،ریسکیو ٹیموں نےتمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا
-
زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
-
شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا: طلال چوہدری
-
سٹینڈنگ کمیٹی میں20 نمائندے ہوتے ہیں جو پی ایس ڈی کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہیں ،سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق
-
اکبرچوک پل سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی گر کر جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کا کاشتکاروں کیلئے’’ون سٹاپ سلوشن‘‘،چارماڈل ایگریکلچرمالز ،جی سی آئی اور محکمہ زراعت کے ایم او یو پر دستخط
-
فنانس ایکٹ سیکشن 37 اے میں ترمیم ہوگئی، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو بچالیا، گوہراعجاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.