"معرکہ حق" جشن آزادی کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

پیر 11 اگست 2025 23:30

"معرکہ حق" جشن آزادی کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ" معرکہ حق" جشن آزادی کے لئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ممالک کے قونصل جنرل کے ہمراہ گورنر ہائوس میں معرکہ حق جشن آزادی کی تیاریوں کے جائزہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب ، ترکیہ، برطانیہ ، جرمنی ، عراق ، ویت نام ،سری لنکا ، بحرین اور عمان کے قونصل جنرل موجود تھے۔ قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق، جشنِ آزادی میں گورنر سندھ کی بھرپور دلچسپی قابل ستائش ہے۔