امرتسر تھانے پر حملے کی ذمہ داری خالصتان نے قبول کر لی

حملہ 10 اگست کو ہوا تھا جس میں 4 ہلاکتیں ہوئی تھیں اور متعدد زخمی تھے،رپورٹ

اتوار 7 ستمبر 2025 17:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی سکھ تنظیم خالصتان نے 10 اگست کو امرتسر پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکا تھا اور اب اس کی ذمہ داری خالصتان سے منسلک شہیدی فورس یونٹ پنجاب خود مختاری الائنس نے قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ امرتسر کے گھرِندا پولیس اسٹیشن پر کامیاب حملہ شہید فورس کے کارکنوں ستنام سنگھ، مکھ سنگھ اور بابا سنگھ کیا تھا۔انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو تھانوں پر ایسے حملے جاری رہیں گے۔سکھ آزادی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن پر حملہ بھارت میں سکھوں کے خلاف جاری استحصال اور ناانصافی کے جواب میں کیا گیا۔