Live Updates

نیلم میں پاک فوج بالخصوص کیل بریگیڈ کھیل کے فروغ کیلئے بہترین کام کر رہا ہے،وزیر لوکل گورنمنٹ

پیر 8 ستمبر 2025 21:37

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور نے کرنل آصف اعوان کرکٹ ٹورنامنٹ نیلم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔کرنل آصف اعوان شہید کے بھائی نائب مہتمم شاہرات نے صدارت کی۔

اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاک فوج نے دشمن کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا۔ ہمارے بہادر جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں تو پھر ہم چین کی نیند سوتے ہیں،نیلم میں پاک فوج بالخصوص کیل بریگیڈ کھیل کے فروغ کیلئے بہترین کام کر رہا ہے۔ کھیل اور صحت مند سرگرمیاں صحت مند جسم کی ضمانت ہیں، کھیلوں کے فروغ کیلئے میدان تعمیر کر رہے ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں جہاں الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال عام ہو گیا ہے کھیلوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے، وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان بلند چوٹیوں پر دشمن سے بر سر پیکار ہیں تو ہم چین کی نیند سو رہے ہیں، کھیلوں کے فروغ کیلئے 32 بریگیڈ کا کردار قابل تحسین ہے، کھلاڑیوں نے پولو اور کرکٹ کا بہترین کھیل پیش کیا جس پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے ونر ٹیم کیلئے ایک لاکھ رنر اپ ٹیم کیلئے 50 ہزار جبکہ کمیٹی کیلئے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں وزیر لوکل گورنمنٹ نےپاسبان کشمیر نگدر اور الفجر کے درمیان فائنل میچ دیکھا اور بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور، وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے فاتح ٹیم الفجر کو ٹرافی جبکہ نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نقد انعام، شیلڈ اور میڈلز بھی دئے۔ ٹورنامنٹ میں پولو کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات