کوئٹہ میں نوجوانوں وطلبا کوہنرمندبنانے فری آئی ٹی،روزگارکیلئے بنوقابل ٹیسٹ ڈے پروگرام19ستمبرجمعہ کی شام کوشروع ہوگا، طیب فرید خان

بدھ 10 ستمبر 2025 19:50

$کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)صدرالخدمت فاونڈیشن کوئٹہ طیب فرید خان نے کہا کہ کوئٹہ میں نوجوانوں وطلبا کوہنرمندبنانے فری آئی ٹی،روزگارکیلئے بنوقابل ٹیسٹ ڈے پروگرام19ستمبرجمعہ کی شام کوشروع ہوگامہمانان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن,ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ ہوں گے۔ابتدائی ٹیسٹ کیلئے ہزاروں طلبا ونوجوانوں نے رجسٹریشن کردیاہے۔

ملک بھرمیں نوجوانوں کاسب سے بڑا پروگرام بنوقابل ہیں۔نوجوان بنوقابل پروگرام کاحصہ بنیں بنوقابل کورسز کے ذریعے اپنے کیریئر کوآگے بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بنوقابل پروگرام تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ صوبائی وضلعی ذمہ داران رضاکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں الخدمت کے ذمہ داران ورضاکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر19ستمبرپروگرام کوکامیاب منظم ثمرآوربنانے کیلئے مشاورت ومنصوبہ بندی کرتے ہوئے 19کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کے مطابق افتخار کاکڑ کی قیادت میں انتظامی و سیٹنگ کمیٹی ممبران افضل کاکڑ،ذبیح اللہ،فہیم مینگل دیگر ممبران شامل ہوں گے۔عبدالرحیم ناصرکی قیادت میں سیکیورٹی کمیٹی ممبران انجینئرعدیل خان، نسیم سیلاچی،ظفرلہڑی،صلاح الدین۔

اعجازمحبوب کی قیادت میں افرادی قوت و والنٹیئر مینجمنٹ کمیٹی،ممبران جمیل مشوانی،حافظ فہیم فیصل۔محمدحلیم حماس کی نگرانی میں امتحانات کمیٹی معاون اعجاز ممبران اعجاز تنولی، سلیم کرد، بلال انصاری و ممبران۔محمدفیضان کی نگرانی میں رجسٹریشن ڈیسک کمیٹی،ممبران محمد شہیر،محمد شعیب۔ امیرحسن کی قیادت میں شرکا سیٹنگ کمیٹی معاون ڈاکٹر یعقوب ناصرممبران محمد حسین میردادخیل،فیصل مینگل،حلقہ خواتین۔

محمداعجازکی نگرانی میں پرچہ تقسیم کمیٹی برائے خواتین۔ممبران خواتین ممبر،والنٹیئرزہوں گے۔عبدالولی خان شاکر کی نگرانی میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکمیٹی ممبران عدنان،محمد ہاشمی،عبدالرزاق بڑیچ۔اعجازتنولی کی قیادت میں برینڈنگ کمیٹی ممبران محمدہاشمی،حافظ محمد فہیم،احمد شاہ۔ احمدشاہ غازی کی نگرانی میں سانڈ سسٹم کمیٹی ممبران صادق مینگل۔

خضرکی قیادت میں سوشل میڈیاوویڈیو ریکارڈنگ کمیٹی ممبران عبدالحمید،اسامہ ہاشمی، روح اللہ۔محمد فیضان کی نگرانی میں ڈیٹاو انفارمیشن کمیٹی ممبران حارث،والنٹیئر انٹرنیز۔مولاناعبدالحمیدمنصوری کی قیادت میں مہمانان کمیٹی معاون قاضی محمدعارف ممبران جمیل مشوانی، محمد فاروق کاکڑ، رضا اللہ،ڈاکٹربلال شمس کی قیادت میں پانی و بجلی کمیٹی۔ممبران۔محمدقمرشمس ودیگر،جبکہ ہنگامی صورتحال میں کام کی کمیٹی کے انچارج مفتی محموداحمدمعاون معصب مینگل،ریجن اورہسپتال وایمبولینس کی ٹیم ساتھ ہوگی۔