
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ،تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل امپائرز پینل کا اعلان
جمعرات 11 ستمبر 2025 23:04
(جاری ہے)
آئی سی سی کے بیان کے مطابق پولو سیک، ولیمز اور ریڈفرن رواں سال اپنے تیسرے ویمنز ورلڈ کپ‘ میں حصہ لیں گی جب کہ لارین ایجنباگ اور کم کاٹن دوسرے ورلڈ کپ میں فرائض انجام دیں گی۔
ورلڈ کپ کیلئے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل میچ آفیشلز کے پینل میں 4 میچ ریفریز بھی شامل ہیں، جن کے نام ٹروڈی اینڈرسن، شاندری فرٹز، جی ایس لکشمی اور مشیل پریرا ہیں۔آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین جے شاہ نے صرف خواتین پر مشتمل امپائرز پینل کو ویمنز کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں خواتین کے لیے دنیا بھر میں مزید کامیابیوں کی راہ ہموار کرے گا۔چیئرمین آئی سی سی کے مطابق میچ آفیشلز کے آل ویمن پینل کا شامل ہونا نہ صرف ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ یہ آئی سی سی کے کرکٹ میں صنفی مساوات کے فروغ کے غیر متزلزل عزم کا ایک طاقتور اظہار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت محض علامتی نہیں بلکہ نظر آنے والی تبدیلی، موقع پیدا کرنے اور ایسے بامعنی رول ماڈلز تشکیل دینے کے بارے میں ہے جو آنے والی نسلوں کو متاثر کر سکیں۔جے شاہ نے بتایا کہ ہم خواتین کرکٹ کی ترقی کے ایک نئے باب کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ اس اقدام کا اثر اس ٹورنامنٹ سے کہیں آگے جائے گا، مزید خواتین کو امپائرنگ کے شعبے میں آنے کی ترغیب دے گا۔واضح رہے کہ ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کا 13واں ایڈیشن 30 ستمبر سے شروع ہوگا، پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔آئی سی سی نے پیر کے روز بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ایک کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.