
آزاد کشمیر کا حساس خطہ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، مولانا امتیاز صدیقی
دینی مدارس خواندگی کی شرح میں اضافہ اور امت میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر انجام دے رہے ہیں، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف حکومت شریعت کورٹ کی بحالی اور اسلامی اداروں و محکموں کے ساتھ دیگر محکموں کے مماثل سلوک کرے، قاضی منظور الحسن / مولانا الطاف سیفی
اتوار 14 ستمبر 2025 14:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے گزشتہ 4 سال میں تجوید القرآن ٹرسٹ کے قرا، مکتب معلمین اور دینی مدارس کے اقامتی طلبا کی اعانت میں اہم امور میں پیش رفت کی ہے جس کے لیے تمام متعلقین شکریہ کے مستحق ہیں۔اجلاس میں سوادِ اعظم اہلِ السنت والجماعت آزاد کشمیر کے ناظم عمومی مولانا قاضی منظور الحسن، جمعیت علما جموں و کشمیر کے مولانا محمد پرویز قریشی، جماعت اہلِ سنت کے مولانا منظور قادری، مولانا محمد عمر، مولانا عبدالرف نظامی، مولانا قاسم سمیت دیگر حضرات نے شرکت کی۔
مولانا قاضی محمود الحسن نے کہا: سیدنا صدیق اکبر انبیا کرام کے بعد سب سے افضل ترین شخصیت ہیں جو آج بھی روضہ رسول ﷺ میں حضور ﷺ کے پہلو میں محوِ آرام ہیں۔ نظامِ خلافتِ راشدہ انسانیت کے لیے امن کا بہترین نمونہ ہے۔ توہینِ رسالت و توہینِ صحابہ و اہلبیت توہینِ عدالت سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ 98% اہلِ سنت والجماعت کے حقوق دبانے اور ان کے عقائد پر حملہ کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام دینی جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی تحریک تحفظ ختمِ نبوت ﷺ و ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت عظام کی تشکیل ریاست میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں مثر کردار ادا کرے گی۔ ماہِ ستمبر میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ختمِ نبوت کانفرنسوں کا انعقاد مسلمانوں کے ایمان اور تحفظ کے لیے ہے جنہیں مسلکی تفریق کے بجائے ملی اور قومی یکجہتی کے لیے استعمال کیا جائے۔مظفرآباد میں توہینِ رسالت و توہینِ صحابہ و اہلبیت کے مرتکبین کی مقتدر قوتوں کی طرف سے حوصلہ افزائی افسوسناک ہے۔ توہین کے مرتکبین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا: حضور سرورِ کائنات رحمت للعالمین ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین انبیا کرام علیہم السلام کے بعد تمام خلائق میں افضل ترین جماعت ہے جس کی نظیر انبیا کرام کے بعد آسمان و زمین نے نہیں دیکھی۔ اگر کوئی شخص اس مقدس جماعت پر زبان طعن دراز کرتا ہے تو درحقیقت بالواسطہ وہ خود حضور سرورِ کائنات ﷺ کی ذات اقدس پر طعن کے مترادف ہے، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ رسول کریم ﷺ (معاذ اللہ) اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں ناکام رہے، اور آپ ﷺ کی تبلیغ و رسالت سے آپ کی مدتِ حیات میں سوائے چند گنے چنے حضرات کے کوئی سچا مسلمان نہیں بن سکا۔ لہذا عظمتِ صحابہ کے ذکرِ معطر کے لیے کوئی بھی سنجیدہ اجتماع خیر و برکت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عقیدہ ختمِ نبوت، تحفظ ناموسِ رسالت، تحفظ ناموسِ صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ تعالی اجمعین کے خلاف منظم طریقہ سے شیطانی قوتیں اہلِ ایمان کے ایمانی جذبات پر حملہ آور ہیں۔ کبھی مدعیِ نبوت ختمِ نبوت پر حملہ کرتا ہے تو کبھی کسی بدبخت کی طرف سے توہینِ رسالت، توہینِ صحابہ و اہلبیت کا ارتکاب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا: عقیدہ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ، ناموسِ صحابہ و اہلبیت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے۔ پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ اس کا تحفظ بمنزلہ مسجد کرنا پاکستان کے مسلمانوں کے ذمے فرض ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ، استحکام اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں گزشتہ 76 سال سے لاکھوں کشمیری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ دینی جماعتوں کی طرف سے آزاد کشمیر میں عشرہ تحفظ ختمِ نبوت و دفاع و استحکام پاکستان کا مقصد نئی نسل میں دفاع و استحکامِ پاکستان کے جذبات پیدا کرنے اور تحریکِ آزادی کے مقاصد سے باخبر کرنا ہے۔انہوں نے کہا: اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی طرف سے منظور شدہ حلفِ ختمِ نبوت صدر و وزیرِاعظم، ججز سمیت تمام اعلی سرکاری عہدوں کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔ قادیانی اسرائیل اور بھارت کی ایما پر افواجِ پاکستان اور قوم میں بداعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ عقیدہ ختمِ نبوت و ناموسِ مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ شعارِ اسلام کے استعمال پر منکرین ختمِ نبوت پر پابندی پر عمل درآمد کیا جائے۔ تحریکِ آزادیِ ہند کو منطقی نتائج تک پہنچانے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بنانے میں قائداعظم کے ہمراہ علما کرام کا کردار نمایاں ہے۔ مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ بنانے میں قادیانیوں کا کردار شرمناک ہے۔ قادیانی آئینی طور پر کافر ہیں۔انہوں نے مرزا جہلمی اور مرزا چکوالی کے خلاف 295 سی اور 295 اے و بی کے تحت مقدمہ کی کارروائی کو جلد از جلد چلا کر عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.