Live Updates

ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری بی آر ٹی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے،گرین لائن میں سفر بھی کیا

پیر 15 ستمبر 2025 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ انصاری پیرکو ماڈل پارک اسٹیشن پہنچے،جہاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر بی آر ٹی آپریشن غفران خان مروت نے استقبال کیا،ڈائریکٹر بس آپریشن بی آر ٹی عبدالعزیز نے نمائش بس اسٹاپ پر راجہ انصاری کو خوش آمدید کہا اور گرین لائن منصوبے کی مزید توسیع سے متعلق آگاہ کیا، ترجمان راجہ انصاری نے مسافروں سے گرین بس کی سہولیات سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ آج ہم نے گرین لائن میں سفر کرکے لوگوں اس سفری سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی اور توسیعی منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا، ترجمان حکومت پاکستان برائے راجہ انصاری نے کہا کہ اگلا مرحلہ شروع کرنے جارہے ہیں سندھ نمائش سے تاج کمپلیکس اور جامعہ کلاتھ تک یہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائیگا، دو کلو میٹرکا یہ ترقیاتی منصوبہ عوام کو مزید سفری سہولیات دے گا، وفاقی حکومت کراچی کے عوام کے لیے سہولیات دینے کیلیے دن رات کوشاں ہے، ایکنک نے ساڑھے پانچ ارب روپے گرین لائن بس منصوبے کے لیے منظور کیے ہیں، گیارہ ارب روپے سندھ سوئی سدرن گیس کے ذریعے گیس پائپ لائن پر بھی کام کر رہے ہیں ایک سوال کہا کہ گورنر سندھ کے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایشوز چلتے رہتے ہیں، ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے پراجیکٹس پر عمران خان نے افتتاح کیا،راجہ انصاری نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ بھی 2026 تک مکمل ہو جائے گا، بیرسٹر راجہ انصاری گرین لائن بس میں کراچی میں بارشوں کے بعد بھی گرین لائن بس چلتی رہی انہوں مسافروں سے کہا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان نے حکم دیا کہ گرین لائن کا دورہ کریں، گرین لائن وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کیلئے ایک تحفہ ہے ،راجہ انصاری نے کہا پچپن ارب روپے دے کر مزید پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیںجہاں تین مختلف مقامات پر اسٹیشنز بھی بنانے جارہے ہیں ، راجہ انصاری نے بتایا کہ میں بس میں سفر کیا تو شہریوں نے وزیر اعظم کو دعائیں دی ہے،منصوبہ سے متعلق بولے پراجیکٹ 10 مارچ 2025 کو سندھ کی صوبائی حکومت کے حوالے کیا کردیا، سندھ ماس پراجیکٹ بڑا اچھا کام کر رہی ہے گرین کائن سے پہلے 52 ہزار لوگ روزمرہ کے بنیاد پر سفر کرتے تھے اب 82 ہزار لوگ سفر کرتے ہیں،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات