جیکب آباد ،معروف سیاسی شخصیت و کالم نگار ملک الطاف حسین انتقال کرگئے

پیر 15 ستمبر 2025 16:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) جیکب آباد کی نامور سماجی و سیاسی شخصیت معروف کالم نگار اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ملک الطاف حسین طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں دندہ شاہ بلاول تلہ کنگ میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ملک الطاف حسین کی وفات پر جیکب آباد کی سیاسی، سماجی، دینی تنظیموں کے رہنماؤں اور صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام عمر ایمانداری اور خدمت خلق میں گزاری وہ ایک نڈر سیاسی رہنما تھے۔

تحریک ختم نبوت سمیت اسلامی تحریکوں میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے، مرحوم نے اپنی تحریروں کے ذریعے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ملک الطاف جیکب آباد کے یوسی ناظم کے عہدے پر بھی منتخب ہوئے، سیاسی،سماجی و دینی حلقوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔\378