سوراب لیویز کی کارروائی، جیوا لنک روڈ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کے خصوصی احکامات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب سلمان علی بلیدی و اسسٹنٹ کمشنر شئے اکبر علی بلوچ کی ہدایت پر لیویز فورس کی بروقت کارروائی۔

(جاری ہے)

رسالدار/میجر اور ایس ایچ او الطاف حسین ہارونی اور لیویز لائن انچارج رفیق زیب سمالانی کی نگرانی میں جیوا پوسٹ انچارج جمیل احمد سمالانی اور اس کی ٹیم نے جیوا لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران ملزمان نادر علی ولد محمد وارث، محمد ایوب ولد ابراہیم بابل اور عرف بوہر احمد ولد امام بخش (اقوام محمد حسنی) کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد چوریوں اور وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔