صدراصف علی زرداری کی شنگھائی میں چیری ہولڈنگ کے چیئرمین سے ملاقات

منگل 16 ستمبر 2025 22:29

صدراصف علی زرداری کی شنگھائی میں چیری ہولڈنگ کے چیئرمین سے ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اولآصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزرائشرجیل میمن و ناصر حسین شاہبھی موجود تھے۔صدر زرداری نے پاکستان میں چیری آٹو کی دلچسپی اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی۔صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میںالیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری ہولڈنگ کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے مشترکہ منصوبوںمیں شرکت کرے۔مزید برآں، صدر زرداری نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، معدنیات اور انرجی اسٹوریج کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران چیری آٹو کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں صدر پاکستان کو بریفنگ دی گئی۔