صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی میں چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ سے ملاقات

منگل 16 ستمبر 2025 20:00

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نےشنگھائی میں چین کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایس یو ایس انوائرمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی ژو شیاؤپنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شہری فضلہ مینجمنٹ، ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے پاکستان خصوصاً سندھ میں جدید فضلہ مینجمنٹ نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون کے امکانات کا خیر مقدم کیا۔ژو شیاؤپنگ نے ایس یو ایس انوائرمنٹ کے جدید فضلہ ٹریٹمنٹ کے تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں چین میں پاکستان کے سفیر بھی شریک ہوئے۔\932