ایرانی صدر کو امریکا آنے کا ویزہ مل جائے گا، وزیر خارجہ عباس عراقچی

بدھ 17 ستمبر 2025 08:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویزے اور سفر کے انتظامات جلد حل کر لیے جائیں گے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ اقوامِ متحدہ میں اپنی بھرپور موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دورے سے متعلق ویزے اور لاجسٹک امور سے متعلق کچھ مسائل موجود ہیں، جو آنے والے دنوں میں حل کر لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، ایرانی وزیر نے تصدیق کی کہ جنرل اسمبلی کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی اور تہران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔واضح رہے اس اجلاس کے اعلیٰ سطحی عمومی مباحثے کا آغاز منگل 23 ستمبر کو ہو گا،اس دوران عالمی رہنما نیویارک میں جمع ہوں گے تاکہ عالمی پیچیدہ چیلنجز پر غور و خوض کریں۔ اجلاس کے دوران ہی اقوامِ متحدہ اپنی تاسیس کی 80 ویں سالگرہ منائے گا ۔

متعلقہ عنوان :