اٹلی کی ویمن ٹیم بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 11:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) دفاعی چیمپئن اٹلی کی ویمن ٹیم ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے) بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ میزبان چین کی ٹیم اٹلی سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔اٹلی کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے کوارٹر فائنل میں میزبان حریف چین کی ٹیم کوباآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے مقابلے چین کے جنوب مشرقی شہر شینزین کے بے سپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے جس کے ویمنز سنگلز مقابلے میں اٹلی اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔ اٹلی کی ویمن ٹیم نے میزبان حریف چین کو باآسانی 0-2 سے شکست دی ۔ اٹلی نے دونوں سنگلز مقابلے جیت لئے ۔پہلے سنگلز میچ میں اٹلی کی ایلیسبیٹاکوکیریٹو نے حریف چین کی کھلاڑی یو یوآن کو 6-4، 5-7 اور 5-7 سے ہرا دیا۔ دوسرے سنگلز میچ میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژینیو کو 6-4، 6-7(4-7) اور 4-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ بلی جین کنگ کپ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :