
یوای ٹی میں سیشن 2025 کے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
بدھ 17 ستمبر 2025 16:36
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ذہین و محنتی طلبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہیں تعلیم و تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبوں کا مقدم فریضہ ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل طلبہ کی ذہانت و لیاقت اور عملی استعدادسے وابستہ ہے۔ جدید تعلیم کے تمام پہلوؤں کو عمل پسندی کی جانب راغب کرنا یونیورسٹی کی جانب سے ملک و قوم کی بہترین خدمت ہے۔وائس چانسلر نے تدریس و گوورننس کے معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پلان سے متعارف کروایا جس کے مطابق دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ نئے نصابی مضامین کا اضافہ، طلبہ کی تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ اُن کی عملی مہارتوں میں اضافہ اور تعلیم و صنعت کے مابین روابط میں مزید پختگی اورجدید انفراسٹرکچر و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یو ای ٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3.5بلین دینے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یو ای ٹی کو ماڈل یونیورسٹی بنانے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہیں۔یو ای ٹی ترقی اور استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ریکارڈ داخلے والدین کا یو ای ٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔یو ای ٹی کو عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے۔تقریب میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، چیئرپرسن و صدور شعبہ جات و فیکلٹی اراکین نے نئے آنے والے طلبہ کا پُر جوش استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ تعارفی تقاریب کا انعقاد جامعہ کی درخشاں روایات میں شامل ہے۔ امسال وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر بیچ2025کے نو آمدہ طلبہ کو جامعہ کی علمی و تہذیبی اقدار سے روشناس کروانے کے لیے دن بھر مختلف سٹوڈنٹ سوسائیٹیوں کے عہدیداران و اراکین نے سٹوڈنٹ سروسز سنٹر کے سٹاف کے ہمراہ داخلہ حاصل کرنے والے نئے طلبہ کو مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کا دورہ کرواتے ہوئے مختلف اُمور و معاملات میں اُن کی راہنمائی و حوصلہ افزائی کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.