Live Updates

مشکل گھڑی میں متاثرینِ سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سید جعفر شاہ

بدھ 17 ستمبر 2025 17:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے ضلعی صدر سید جعفر شاہ نےکہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے قابل تعریف ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ تمام افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگ اورادارے جواستطاعت رکھتے ہیں وہ امدادی سامان، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کا مشکل گھڑی میں ساتھ دینا قومی یکجہتی کی ایک عمدہ مثال ہے۔سید جعفر شاہ نے مزید کہا کہ تاجر برادری بھی اس نیکی کے کام میں پیچھے نہیں رہے گی اور ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہیں ہو جاتے، تب تک امداد اور بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :