صوابی پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، قبضے سے سرقہ شدہ زیورات ،نقدی برآمد کر لی

بدھ 17 ستمبر 2025 19:19

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)صوابی کی تھانہ کالوخان پولیس نے زیورات اور نقدی چوری کی بڑی واردات کاسراغ لگا کر ملزم کوگرفتارکر کے قبضے سے سرقہ شدہ زیورات اور نقدی برآمد کر لی، ملزم رشتہ دار ہی نکلا ،جہانگیر خان ساکن متھرا ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں دیوار پھلانگ کر کمرے کا تالا توڑ کر الماری سے 6 لاکھ 70 روپے نقدی اور 4تولے زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا، جس پر ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان اور تفتیشی افسران نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم وقاص ولد تبریز سکنہ زیدہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ 4تولہ طلائی زیورات، 6لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، مصنوعی بالیاں، ہار اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔