ایم کیو ایم پاکستان سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیرکی خوشدامن اورسمیع احمد کی والدہ کوسخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر کی خوشدامن اور شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے رکن سمیع احمد کی والدہ کی نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 2 نعمانیہ مسجد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کہف الواری، فرقان اطیب سمیت سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، شعبہ اطلاعات کے جوائنٹ انچارج کاشف خان و دیگر اراکین، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین مختلف ٹانز و یوسیز کے ذمہ داران کارکنان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔