ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 ستمبر 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار صادق سنجرانی کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماں نے اسلام آباد میں سردار صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور شفیق والد تھے جن کا انتقال اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید امین الحق نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔