ٓلاوارث خصوصی بچوں کی مستقل دیکھ بھال کیلئے ادارہ قائم کیا جائے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد

۹اس ادارے میں خصوصی تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے، قرارداد سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پیش کی گئی

بدھ 17 ستمبر 2025 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔قرارداد میں لاوارث خصوصی بچوں کی مستقل دیکھ بھال کے لیے ایک علیحدہ اور باقاعدہ ادارے کے فوری قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایوان نے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ لاوارث خصوصی بچوں کی مستقل دیکھ بھال کے لیے ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہو۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ادارے میں خصوصی تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے جو ان خصوصی بچوں کی جسمانی اور ذہنی ضروریات کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق سمجھنے اور پورا کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ یہ اقدام لاوارث خصوصی بچوں کی بہتر تربیت، دیکھ بھال اور رہائش کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ یہ معصوم بچے محفوظ اور معاون ماحول میں پروان چڑھ سکیں