سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ فتح پور قصور میں ادا، سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 9 اپریل 2026 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2026ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی بڑی ہمشیرہ، ملک عبدالحفیظ کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ فتح پور قصور میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ قاری صہیب میر محمدی نے پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، چیئرمین پیمرا ملک سعید احمد خاں، وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں، وزیر مملکت ملک رشید احمد خان اور وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی اور چیئرمین PAC-I افتخار حسین چھچھر بھی موجود تھے۔نماز جنازہ میں ممبران صوبائی اسمبلی یوسف کسیلا، چودھری محمود، رانا منور غوث، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ خان، رانا اختر، نذیر چوہان، رئیس نبیل، منصور سندھو، راجہ شوکت بھٹی، سعید اختر نوانی، رانا ارشد اور احمر بھٹی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میاں عامر محمود، سینئر صحافی رئیس انصاری، ارشد انصاری، مقصود اعوان، اعظم ملک، آصف اقبال اور حمزہ خورشید بھی جنازے میں شریک ہوئے۔تقریب میں سابق ممبران صوبائی اسمبلی توفیق بٹ، ملک تیمور احمد خاں، رانا انعام، محسن بھٹہ، سردار فاروق، امجد مان اور رانا جاوید کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ جیل قصور اور پی پی او بھی موجود تھے۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ایڈیشنل سیکرٹری علی حسنین بھلی اور پی ایس علی حسن رضوی نے بھی شرکت کی۔

میڈیا نمائندگان میں ڈائریکٹر میڈیا را ماجدعلی، شہزاد قمر، افتخار ہزاروی، گوہر مقصود، عمران خان، عمر دراز اور نسیم ظفر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں، علما اکرام، اہل علاقہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔