چیئر مین سینٹ سے روانڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقا ت،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اتوار 19 اپریل 2026 17:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے روانڈا کی ہائی کمشنر نے ملتان میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملتان کی 5000 سالہ تاریخ اور صوفی ثقافت پر روشنی، بلو پوٹری اور تاریخی ورثے نے روانڈا ہائی کمشنر کو متاثر کیا مہمان نوازی پر روانڈا کی ہائی کمشنر نے اظہارِ مسرت کیا ، گیلانی ہاؤس ملتان میں روانڈا ہائی کمشنر نے پودا لگایا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ملتان کے آم عالمی سطح پر مقبول ہیں، ملتان کے تاریخی مقامات کے دورہ کے دور ان بلو پوٹری میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا گیا ، اعلیٰ سطحی ملاقات میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد مجتبیٰ گیلانی، سجادہ نشین موسیٰ پاک دربار سید ابوالحسن گیلانی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی، شاہد نسیم کھوکھر، سید ہادی گیلانی، مخدوم سید ارتضیٰ گیلانی اور عمیر کھوکھر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔