ساہیوال،18سالہ بیٹی گولی مار کر قتل کر د ی ،خودکشی کا ڈرامہ فلاپ ،باپ گرفتار

نہر لوئر باری دواب میںپر اسرار طور پر ڈوبنے والے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد

اتوار 10 مئی 2026 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) نواحی چک 55جی ڈی میں باپ نے اپنی18سالہ بیٹی ریاستہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،خودکشی کا ڈرامہ فلاپ ،باپ کوگرفتارکرلیاگیا ۔واقعات کے مطابق مقصود احمد کھرل نے اپنی 18سالہ بیٹی ریاستہ بی بی کی منگنی صفدرکھر ل سے کی ہو ئی تھی اب رشتہ دینے سے انکاری ہوا تو بیٹی نے ضد کی کے وہ رشتہ نہیں توڑے گی جس پر گزشتہ روز صبح سوا سات بجے پسٹل سے گولی مار کر مقصود کھرل نے بیٹی ریاستہ بی بی کو قتل کر دیا اور خون آلود کپڑے تبدیل کر کے خو د ہی 15پر کال کر کے بیٹی کی خود کشی کا ڈرامہ رچایا جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو ملزم کا لر باپ فرار ہو گیا۔

اور منگیتر صفدر کھر ل نے آ کر بھید کھو ل دیا۔ اور بتایا کہ ملزم لاش ٹھکانے کے چکر میں تھا کہ قتل کا راز کھل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے سب انسپکٹر محمد یارکی مدعیت میں مقدمہ 311,302اور201ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنا پولیس سٹی نے پل نہر پل بازار میں سندھی محلہ کی 33سالہ عالیہ اور اسکے 7سالہ بیٹے احمد کی لاشوں کو نہر لوئر باری دواب سے برآمد کر لیا ماں بیٹا سندھی محلہ میں رہائش پذیر تھے دس سال قبل مو بائل پر ایک نو جوان سے دوستی کے بعد عالیہ کراچی سے ساہیوال آئی اس سے شادی کر لی جوکہ نشئی نکلا جسکے بعد میاں بیوی میں اختلاف کے بعد ماں بیٹا الگ رہے اور عالیہ اپنی بے روزگاری سے تنگ تھی سندھی محلہ کے شہری کھانا وغیرہ فراہم کر تے تھے کہ 5روز قبل نہر لوئر باری دواب میں پر اسرار طور پر ڈوب گئے۔

ماں بیٹے کی مو ت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔