گجرات: آفس چھوڑنے آئے شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

پیر 11 مئی 2026 19:25

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2026ء) گجرات کے نادرا ایگزیکٹو آفس میں دو افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آفس چھوڑنے آئے شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 45 سالہ عنبر نادرا آفس گجرات میں ملازمت کرتی تھی، مبینہ طور پر خاوند بلال نے اپنی بیوی عنبر کو کاؤنٹر پر بیٹھتے ہی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ میاں بیوی فوارہ چوک گجرات کے رہائشی تھے، پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال روانہ کر دی ہیں۔