Live Updates

ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی محاصل نہیں لے سکتا‘شبرزیدی

موجودہ بجٹ میں دیگر ٹیکسز کے علاوہ صرف25 فیصد سپر ٹیکس لیا جا رہا ہے ،دنیا میں اوسط ٹیکس شرح 26فیصد ہے پاکستان میں مجموعی طور پر 51فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے‘ سابق چیئرمین ایف بی آر کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب

جمعرات 21 مئی 2026 21:05

ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی محاصل نہیں لے سکتا‘شبرزیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2026ء) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی بھی ٹیکس نہیں لے سکتا، ۔نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اسلام آباد سے جان چھڑوا دیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، کوئی بھی حکمران ہو کسی بھی بازار میں جائے اور ٹیکس لینے کیلئے داخل ہو کر دکھا دے، اگر ایسا ہوا تو خود کشی کر لوں گا۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ بجٹ میں 25فیصد سپر ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ دنیا میں اوسط ٹیکس شرح 26فیصد ہے لیکن پاکستان میں مجموعی طور پر 51فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، پھر بھی ملک کا موازنہ بھارت اور بنگلہ دیش سے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 11کھرب روپے سرکولیشن میں ہیں جبکہ بعض بینک اور مالیاتی ادارے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، ناکام ریاست ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ملک میں نااہلی ہی بنیادی مسئلہ ہے، پرویز مشرف ہو ،بانی پی ٹی آئی ہو شہباز شریف ہو یا شوکت عزیز وہ ریاست کو نہیں چلا سکے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں 14ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں 2ہزار ارب روپے اضافی ریونیو کی بات کی تھی مگر انہیں انکار کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صرف 300کمپنیاں باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں جبکہ وہ خود 95فیصد کمپنیوں کے ایڈوائزر رہ چکے ہیں، پاکستان کی معاشی ڈکشنری سے ریفارمز اور پالیسی جیسے الفاظ حذف کر دینے چاہئیں۔علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی یا جنگ کے خاتمے سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک اپنی مارکیٹنگ اور معاشی حکمت عملی بہتر بنائے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات