اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان

اتوار 24 مئی 2026 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2026ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب د یا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مویشی منڈیوں کے اطراف خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پلان کے مطابق 350 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہری مویشی منڈیوں میں روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں، صرف مختص کردہ پارکنگ میں گاڑی پارک کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس عید کے دنوں میں شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گی۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے شہریوں سے گزارش کی کہ جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔