ملتان میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس 2026 کا باضابطہ افتتاح
پیر 8 جون 2026 17:03
(جاری ہے)
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسے شرکاء نے سراہا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تعلیمی نظام میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 6 ہزار فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد کمزور طلبہ کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایل این کیمپس میں بچوں کی بنیادی خواندگی، حسابی مہارتوں اور ذہنی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کیمپس کے ذریعے ایسے طلبہ کو اضافی تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی جو مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیمی طور پر پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہر سال ایف ایل این کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی بنیادی تعلیمی کمزوریوں کو دور کیا جا سکے۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ پہلی مرتبہ نمایاں کارکر دگی دکھانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جدید تدریسی طریقوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تعلیمی نتائج بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے 35 ہزار سکولوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کے تحت 25 ہزار نئے کلاس رومز اور 42 ہزار واش رومز تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ صوبے بھر میں 9 ہزار سے زائد جدید آئی ٹی لیبارٹریز بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "لائبریری آن ویلز" منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو معیاری کتب تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اس کےعلاوہ طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے سکوٹی پروگرام اور طلبہ کوفنی و تکنیکی تعلیم سے آرا ستہ کرنے کے لیے نئے پروگرام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ سکول انفراسٹرکچر پیکج کے تحت تعلیمی سہو لیات میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 60 ہزار سے زائد سکولوں میں 14 ملین سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ 10 ہزار سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 128 تعلیمی اداروں کو نواز شریف سکولز آف ایمننس میں تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ یونیسف اور دیگر عالمی ادارے بھی حکو مت پنجاب کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سکول بیسڈ اسیسمنٹ سسٹم پرماہرین کی خصوصی پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی جس میں تعلیمی اصلاحات، تدریسی معیار میں بہتری اور طلبہ کی استعداد بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامک اسکیموں کے لیے شرح منافع میں اضافہ
-
حج 2027ء کی تیاریوں کا آغاز، رجسٹریشن رواں ماہ متوقع
-
گورنر خیبرپختونخوا سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے صدر اورپیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین حمایت اللہ خان کی ملاقات
-
ڈیفنس کے ہوٹل سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
-
پنجاب میں آٹے کے نرخ مستحکم رکھنے کیلئے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ترجمان سندھ حکومت نے اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے الزامات کو مسترد کر دیا
-
20 لاکھ سے زائد ای چالان والا ریکارڈ ڈیفالٹر گرفتار
-
بینک افسران بن کر فراڈ کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، دو ملزمان گرفتار
-
فیصل کریم کنڈی سے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی ملاقات، صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ریڈیو پاکستان کے سینئر نیوز ایڈیٹر مطیع اللہ کے والد محمد الیاس کی وفات پر اظہار افسوس
-
بی آئی ایس پی ملک میں سماجی تحفظ کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے، پروگرام کا مقصد انسانی ترقی اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینا ہے، سینیٹر روبینہ خالد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.