ڈیفنس لاہور میں 32سالہ خاتون قتل، پولیس نے ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

اپارٹمنٹ سے خاتون کی لاش برآمد ،ملزم وقار یٰسین کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

بدھ 10 جون 2026 01:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں 32سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح ڈیفنس کے نجی اپارٹمنٹ میں خاتون مردہ حالت میں پائی گئی جس کی شناخت فضاء کے نام سے ہوئی ۔اے ایس پی ڈیفنس اور انچارج انویسٹی گیشن موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم وقار یٰسین کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کی گئی ہے ۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم وقار یٰسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے بروقت کاروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :