لاہور ، فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، دونوں ملزم 4گھنٹے میں گرفتار

بدھ 10 جون 2026 01:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) سوشل میڈیا پر فیملی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث 2ملزمان کو 4گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے بتایا کہ خاتون کار میں فیملی کے ساتھ گجومتہ سے سنٹرل پارک جا رہی تھی، دیگر کار میں سوار 2ملزمان نے فیروز پور روڈ پر فیملی کو ہراساں کیا۔اسد علی نے بتایا کہ ملزمان چلتی گاڑی سے خاتون کو نازیبا اشارے بھی کرتے رہے، موبائل فون ویڈیو میں ملزمان کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق ملزمان حسن اور حسنین کے خلاف مقدمہ درج انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔