پرویز مشرف کو عدالت میں ضرورلائیں گے‘ خواجہ محمد آصف،فوج پرویز مشرف کے ساتھ ہے اور نہ ہی ناراض ہے بطور وزیردفاع مشرف کے بیان کی تردید کرتاہوں‘ وفاقی وزیر دفاع

جمعرات 2 جنوری 2014 04:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت میں ضرور لائیں گے۔ فوج پرویز مشرف کے ساتھ ہے اور نہ ہی ناراض ہے بطور وزیر دفاع پرویز مشرف کے بیان کی تردید کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے بے شمار دولت اکٹھی کی لندن اور دبئی میں جائیداد بنائی۔

پرویز مشرف پر کرپشن کا مقدمہ بھی ضرور چلنا چاہیے۔ پرویز مشرف نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی اور دو دفعہ آئین کو توڑا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جو جرم کئے ہیں ان کی اسے سزا ضرور ملنی چاہیے اور اسے اپنے انجام تک پہنچنا چاہیے پرویز مشرف اپنے انٹرویو میں خود کہتے ہیں کہ تین نومبر کو ایمرجنسی میں نے لگائی اور یہ فیصلہ میں نے کیا۔

(جاری ہے)

اب وہ دوسروں پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 ء کی بغاوت میں مشرف کا ساتھ دینے والے لوگوں پر بھی مقدمہ چلنا چاہیے پرویز مشرف کے خلاف کارگل کا مقدمہ بھی چلنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مشرف اس وقت آستینیں چڑھا کر ہر ناجائز کام کرتا تھا اب ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فوج پرویز مشرف کے ساتھ نہیں ہے اور نہ فوج ناراض ہے فوج کو مشرف کے بیان کی تردید جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ فوج کو خاموش رہنا چاہیے مشرف کی باتیں خام خیال اور بے معنی ہیں میں بطور وزیر دفاع تردید کرتا ہوں کہ مشرف کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے فوج ناراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف اور جنرل (ر) محمود نے خاکی یونیفارم کے تقدس کومجروح کیا اور اقتدار کیلئے اور مفادات کیلئے وردی کے تقدس کو پامال کیا۔