بھارتی صدرنے بدعنوانی پر قابو پانے کے بل پر دستخط کردئیے

جمعرات 2 جنوری 2014 04:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)بھارت میں سماجی رہنماء انا ہزارے کا احتجاج رنگ لے آیا۔بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے لوک پال بل پر دستخط کردئیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوک پال بل کو 17دسمبر کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا اور 18 دسمبر کو پارلیمنٹ نے منظور کیا۔ لوک پال بل سرکاری محکموں اور سیاست میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے 45سال پہلے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ تمام سرکاری محکموں سمیت وزیر اعظم پر بھی یہ بل لاگو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :