فلپائن،نئے سال کی تقریب میں بم حملہ ، نشے میں دھت 6افراد ہلاک

جمعرات 2 جنوری 2014 04:17

زمبونگوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)جنوبی فلپائنی جزیرے پر نئے سال کی تقریب کے دوران ہونے والے بم حملہ میں شراب کے نشے میں دھت 6افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے،یہ بات فوج نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

بیسی لان کے سومی سپ قصبے میں واقع کیتھولک چرچ کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں جدید دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کی گئی۔اس جزیرہ میں القاعدہ سے وابستہ ابوسیاف کے انتہا پسند سرگرم ہیں،یہ بات مقامی فوج کے ترجمان کیپٹن جیفر سن سومیرا نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :